ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: اگیانیشوری ایجوکیشن کالج میں بین الاقوامی یوم ِ خواتین منایا گیا

بھٹکل: اگیانیشوری ایجوکیشن کالج میں بین الاقوامی یوم ِ خواتین منایا گیا

Wed, 08 Mar 2017 19:58:44    S.O. News Service

بھٹکل:8/مارچ    (ایس او نیوز) شہر کے اگیانیشور ی ایجوکیشن کالج میں بین الاقوامی یوم خواتین منایا گیا ۔ ادارے کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدار ت کرتےہوئے کہاکہ موجودہ زمانےمیں خواتین تمام میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اپنی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں گی تو مزید ترقیوں کےمنازل طئے کریں گی۔ ادارے کے انتظامی افسر ناگیش بھٹ، تعلیمی صلاح کار بی آر کے مورتی نے بھی خطاب کیا۔ دی نیو انگلش پی یو کالج کی لکچرر شیاملا کامت نے مقالہ پیش کیا۔ پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی نے تمام کااستقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ نیانسی نے نظامت کی ۔ اس موقع پر بی ایڈ فسٹ ائیر کے طلبا کا سکینڈ ائیر کے طلبا نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ مختلف کھیل مقابلہ جات کاانعقاد کرتے ہوئے انعامات کی تقسیم کی گئی ۔

یوم خواتین کی مناسبت سے طلباکے درمیان ’’ کنڑا ادب کے لئے خواتین کی دین ‘‘ کے عنوان پر تقریری مقابلہ ہوا۔ جس میں اگیانیشوری ایجوکیشن کالج کی میہا جوسف اول، سوکھیا ڈگری کالج کے راجیش مراٹھی اور ودیا دیواڑیگا دوم اور انجمن ڈگری کالج کےمتعلم ونئیے نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اگیانیشوری کی طالبہ کو تشجیعی انعام سے نوازا گیا۔ پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی ، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے خطاب کیا۔ ایم پی بھنڈاری ، گجانن شاستری ، لائبریرین رشمی نائک نے ممتحن کے فرائض انجام دئیے۔


Share: